بھارت پھر سرگرم، دریائے چناب سے روزانہ 33ہزار کیو سک پانی چوری 

بھارت پھر سرگرم، دریائے چناب سے روزانہ 33ہزار کیو سک پانی چوری 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث 4بڑے ہیڈورکسل پر نل پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بھارت نے بھی دریائے چناب کاپانی روک لیا۔ بھارت کی طرف سے 33ہزار کیوسک روزانہ پانی پر ڈاکہ ڈالاجارہاہے۔ نہروں کو پانی دینے کے لئے آبی ذخائر سے پانی کااخراج آمد سے بڑھادیاگیاہے جس کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کاذخیرہ کم ہونے لگاہے۔ پانی کے سنگین بحران کی وجہ سے نہروں کے ٹیل بھی شارٹ ہوگئے ہیں۔ محکمہ انہار کی طرف سے نہروں پر پانی کی مانیٹرنگ بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے پانی چوری کاسلسلہ بھی بڑھ گیاہے۔محکمہ آبپاشی کی رپورٹ اورارسا(انڈس ریورسسٹم اتھارٹی) کے ذرائع کے مطابق قادر آباد، بلوکی،اسلام اور پنجند (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

ہیڈورکس نل پوزیشن پر آگئے ہیں۔نل پوزیشن پر آنے والے ہیڈورکس سے نکلے والی نہروں میں پانی کی کمی ہوگئی ہے۔ بیشتر بڑی نہروں کو ان کی ڈیمانڈ سے کم پانی دیاجارہاہے جس سے نہروں کے ٹیل پر کم پانی پہنچنے لگاہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد  55ہزار کیوسک سے کم ہوکر 22ہزار کیوسک ہوگئی ہے۔ بھارت روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کا32ہزار کیوسک پانی پر ڈاکہ مار رہاہے۔ دریائے چناب میں پانی کی کمی سے جنوبی پنجاب اور کاٹن بیلٹ بری طرح متاثر ہونے لگا ہے کیونکہ اپر پنجاب میں دھان کے علاقوں کی نہروں کاپانی بڑھادیاگیا ہے اورکمی کے اثرات جنوبی پنجاب پر مرتب ہونے لگے ہیں۔

رپورٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -