وزیراعلیٰ سے بارز عہدیداروں کی ملاقاتیں، مسائل پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سے بارز عہدیداروں کی ملاقاتیں، مسائل پر تبادلہ خیال

  

صادق آباد، خانیوال(بیورونیوز، نامہ نگار) وزیرا علی پنجاب عثمان خان بزدار سے بار ایسوسی ایشن صادق آبا دکے صدر میاں خالد بن سعید،جنرل سیکرٹری جام مسلم لاڑ کی ملاقات تبسم حسین وڑائچ،جام اسد لاڑ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر وزیر قانون راجہ بشارت(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

،وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اویس احمد اور لا سیکرٹری بہادر خان بھی موجود تھے،وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے وکلاء کو صحت کارد میں شامل کرنے اور اپنا گھر سکیم میں شامل کرنے کاعندیہ دیا،بار ایسوسی ا یشن صادق آباد کی طرف سے صدر خالد بن سعید اور جنرل سیکرٹری جام مسلم لاڑ نے مزید چیمبر کی جگہ اور وکلاء کالونی کی درخواست گزار کی جس پر وزیراعلی پنجاب نے انہیں جلد مسائل کی حل کے یقین دہانی کروائی اوربار ایسوسی ایشن صادق آباد کے لئے 10لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے صادق آبا دکی مشہور سوغات برفی کے بارے میں بات کی جس پر بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے انہیں برفی کا تحفہ پیش کرنے کا وعدہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے 30لاکھ روپے کا چیک جاری ڈسٹرکٹ بار کے صدر راؤ خالد محمود ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چیک وصول کیا اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، ہائی کورٹ بار ملتان کے صدر سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ بار کے صدر راؤ خالد محمود ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سید حامدعلی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایگزیکٹو باڈی اور اراکین بار کی مشاورت سے اس فنڈز سے کسی بڑے منصوبے کی تکمیل عمل میں لائی جائے گی انہوں نے بتایا کہ فنڈ جاری کروانے میں ہائی کورٹ بار ملتان کے صدر سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ اور رولز کمیٹی پنجاب بار کونسل کے چیر مین ملک طارق نوناری ایڈووکیٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار کی تعمیر و ترقی اور وکلاء کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے فنڈ جاری کرنے کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -