شمالی وزیرستان میں آپریشن، لودھراں کا جوان شہید، نماز جنازہ آج

شمالی وزیرستان میں آپریشن، لودھراں کا جوان شہید، نماز جنازہ آج

  

سلطان کالونی(نمائندہ پاکستان) شمالی وزیرستان میں دروان آپریشن پاک آرمی9بلوچ رجمنٹ کا جوان ملک شہباز اعظم لودھرا وطن کی راہ میں شہید ہوگیا  تفصیل کے مطابق ضلع لودھراں کے رہائشی ملک غلام سرور لودھرا کا پوتا ملک اعظم لودھرا کا بیٹا ملک شہباز اعظم لودھرا سپاہی جو کہ افغانستان باڈر شمالی وزیرستان دوران آپریشن شہید ہوگیا ہے جس کی نماز جنازہ آج (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

صبح نوبجے چلڈرن پارک لودھراں میں ادا کیاجائے گا اس موقع پر آل پاکستان لودھرا برداری نے کہا ہے کہ عظیم سپوت شہباز اعظم لودھرا نے آج پاکستان کی راہ میں جام شہادت نوش کیا اللہ تعالی ان کے ورثا کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین شہید شہباز اعظم لودھرا نے پاکستان کی راہ میں شہادت پا کر ثابت کر دیا کہ ہم پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں آل پاکستان لودھرا قومی اتحاد شہباز اعظم لودھرا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے  شہباز اعظم لودھرا لودھرا قوم کا فخر اور سرمایہ تھا ان کی ملک و قوم کیلئے قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔۔دریں اثنا مظفرگڑھ سلطان کالونی کے ضلعی صدر   ضمیرکامران لودھرا نے کہا ہے کہ پاک فوج اور لودھرا برادری کے عظیم سپوت شہباز اعظم لودھرانیوطن پر جان نثار کرکیلودھرا برادری کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

شہید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -