مہنگائی شرح میں 17.23فیصد اضافہ، غریبوں کی چیخیں 

مہنگائی شرح میں 17.23فیصد اضافہ، غریبوں کی چیخیں 

  

 ملتان ( نیوز  رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق20مئی2021 کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 17.23 فیصدجبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 0.82 فیصد زیادہ رہی(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 ہے۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیا کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے25اشیاکی قیمتوں میں اضافہ7اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں چکن(زندہ)،کیلا،پیاز،انڈہ(فارمی)،چینی،ڈبل روٹی،آٹا،بیف،بیف پلیٹ،لہسن، خوردنی تیل،مٹن،ماچس،گڑ،چائیکاکپ،خشک دودھ،دال پلیٹ،ویجیٹیبل گھی، دال چنا،دودھ(تازہ)،دہی،چاول باسمتی(ٹوٹا)،،دال ماش،صابن اورآگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں اضا فہ ٹماٹر،ایل پی جی(سلنڈر)،آلو،چاول اری6/9،دال مسور،الیکٹرک چارجز،دال مونگ کی قیمتوں میں کمی جبکہ واشنگ سوپ،سگریٹ،لان(کپڑا)،جارجٹ،موٹالٹھا،نمک، کوکنگ آئل،سرخ مرچ(پسی ہوئی)، گھی(کھلا)،ھائی سپیڈ ڈیزل، پیٹرول،چائے، انرجی سیور،گندم، مٹی کا تیل،سینڈل،چپل،گیس چارجز،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مہنگائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -