پاکستان میں اسرائیل کی تمام مصنوعات  کا بائیکاٹ کیاجائے، میاں گوہرمحمود پراچہ

پاکستان میں اسرائیل کی تمام مصنوعات  کا بائیکاٹ کیاجائے، میاں گوہرمحمود ...

  

   ملتان (خصو صی  رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سنیئر ایڈووکیٹ میاں گو ہر محمود پرا چہ نے کہا کہ  یہودو نصارہ کبھی بھی مسلما نوں 

(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

کے دو ست نہیں ہو سکتے آ ج  یہودو نصارہ مسلما نوں کے خلاف اکھٹے ہو کر کاروائیاں کر رہے ہیں  پاکستان میں اسرائیل کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے فلسطین میں ہونے والے اسرائیلیوں کا تشدد فسوس ناک ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں 54مسلم ممالک فلسطین پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ہم اسرائیل کا وجود کبھی تسلیم نہیں کر سکتے اور اسرائیل کا جب دل کرتا ہے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیتا ہے اسرائیل سے ہر طرح کے تعلقات کو فی الفور ختم کیا جائے اسرائیل کے مظالم کو بند کرانے کے لئے حکومت فورا کل جماعتی کانفرنس بلا کر پاکستانی قوم کی امنگوں کے مطابق فیصلے کرے جب تک امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی نہیں ہوجاتی تب تک بر ما کشمیر اور فلسطین کے مسلما نوں پر ظلم ہو تا ر ہے گا رہے گا انہوں نے کہاہے  اقوام متحدہ اسرائیل کے خلاف فی الفور جنگی جرائم کے حوالے سے مقدمہ درج کرکے کاروائی کرے ہم ہمیشہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

محمود پراچہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -