ڈیرہ، گوداموں پر چھاپے، گندم کی1500سے زائد بوریاں برآمد
ڈیرہ غازیخان،چوٹی زیریں (سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے عالی والا میں ذوالفقار کمہار اور لطیف علیانی کے گوداموں (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
میں چھپائی گئی گندم کی 1500بوریاں برآمد کر کے محکمہ خوراک کے حوالے کر دیں انہوں نے کہاکہ گندم کی ذخیرہ اندوزی پر بلاامتیاز کارروائی کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا علاوہ ازیں انہوں نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار دکانیں سربمہر کر دیں دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف کی زیر نگرانی ٹیم نے گزشتہ شام کارروائی کرتے ہوئے سمینہ چوک میں غیر قانونی گیس فلنگ کے دو پوائنٹ سربمہر کرتے ہوئے دو گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔
برآمد