منشیات فروشوں کا پولیس پارٹی پر حملہ، ملزم چھڑ کر فرار

منشیات فروشوں کا پولیس پارٹی پر حملہ، ملزم چھڑ کر فرار

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)تھانہ صدرشجاع آبادمیں منشیات فروش ملزم کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس پارٹی پر حملہ کیا گیااہلکاروں کی وردیاں پھاڑدی گئیزخمی (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کردیااورملزم کو چھڑواکر لیکر فرارہوگئے تفصیل کے مطابق asiجہانگیراپنے دیگر ملازمین کانسٹیبلز محمد اکرم،محمد سجاد،محمد عارف، ندیم،ہاشم اورڈرائیور شاہد کے ہمراہ سرکاری ڈالہ نمبری 121/MNG میں سوارہوکر ٹھٹھہ گھلوان منشیات ملزم بشیر احمد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراگیا جہاں ملزم کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی گئی،ملزم کے شور واہ ویلا پر پندرہ سے بیس نامعلوم افراد مسلح دنڈے سوٹے پولیس پارٹی پر حملہ آورہوگئے کارسرکارمیں مزاحمت شروع کرتے ہوئے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا کانسٹیبل سجادکا دانت توڑدیا،محمد عارف کی وردی پھاڑدی اورگرفتارملزم کو بھی چھڑواکر لیگئے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس کی بھاری نفری کا موقع پر پہنچ کر فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے گھروں کا محاصرہ کرتے ہوئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے مزیدپولیس مصروف کارروائی ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -