ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  

 ملتان ( خصو صی  رپورٹر  )شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،مالیت کی نقدی،موٹرسائیکلز،موبائلز ودیگر سامان سے(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے اڈا 5فیض محمد سلیم سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی70ہزار چھین کرفرار ہوگئے،تھانہ قادرپوررراں کے علاقے بستی بھاگرمحمد ریاض سے لوٹنے کی کوشش پر،مزاحمت کرنے پر گولی مارکر فرار ہوگئے،اسی تھانہ کی حدودبدرووالی بستی ریئس سے دومسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زورپر رکھنے کاکہا نہ رکھنے پر فائرنگ کرکیزخمی کردیااورفرار ہوگئے،دونوں زخمیوں کو نشتر ہسپتال لایاگیا ہے،تھانہ شاہ شمس کے علاقے غوث اعظم کالونی محمد سجادسے دوڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل و نقدی چھین کر لے گئے،تھانہ صدر شجاعبادکے علاقے بستی مٹھومحمد محسن کے گھر پانچ مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زورپر یرغمال بناکر ڈیڑھ تولہ طلائی زیور،50ہزار نقدی چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے ہائی کورٹ کے قریب موطاہرخان سیدوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی6ہزارلے گئے،تھانہ بستی ملوک کے علاقے ریاض حسین کے ملازم ملزم شاکر،شوکت وغیرہ کھاد مالیت2لاکھ50ہزار،تھانہ بی زیڈ کے علاقے جہانزیب کی موٹرسائیکل، محمد کالد کے گھر سے نقدی1لاکھ، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے عابد علی کی موٹرسائیکل،کبیرحسین کی جیب سے موبائل مالیت30ہزارجبکہ تھانہ کپ کے علاقے بازارسے محمد اسلم کا موبائل مالیت60ہزار چوری ہوگئے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -