میلسی،وکلاء پولیس تنازعہ، آج  ملتان ڈویژن میں ہڑتال کی کال

میلسی،وکلاء پولیس تنازعہ، آج  ملتان ڈویژن میں ہڑتال کی کال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  میلسی(تحصیل رپورٹر)تھانیدار اور وکلاء کے تنازعہ پر گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار وہاڑی سے سمیت ضلع بھر کی تمام بار ایسوسی ایشنز نے ہڑتال کی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے 4وکلاء کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
پنجاب بار کونسل نے آج بروز ہفتہ ملتان ڈویژن کی تمام بار ایسوسی ایشنز کو ہڑتال کی کال دیدی جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی کے صدر ندیم اکرم، ممبران پنجاب بار کونسل راؤ شیراز احمد اور چوہدری شفقت علی گذشتہ روز میلسی کے وکلاء سے اظہار یکجہتی کیلئے بار ایسوسی ایشن میلسی پہنچے اور صدر بار محمد زاہد خان کھچی سے ملاقات کی جس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی خرم اسرار اور اے ایس آئی اللہ دتہ کانجو کے تبادلے تک پولیس سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر پولیس کیخلاف وکلاء کی ضلع بھر میں ہڑتال جاری رہے گی اور پولیس افسران کا میلسی کچہری میں داخلہ بدستور بند رہے گا بار ایسوسی ایشن میلسی کے صدر محمد زاہد خان کھچی اور سابق صدر چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے وکلاء کو پہلے تشدد کا نشانہ بنانے اور بعد ازاں 4وکلاء کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے بارے پنجاب بار کونسل کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے جس پر پنجاب بار کونسل نے آج بروز ہفتہ ملتان ڈویژن کی تمام بار ایسوسی ایشنز کو میلسی بار سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کی کال دیدی ہے اور آج ملتان ڈویژن بھر میں پولیس کیخلاف ہڑتال ہو گی جبکہ میلسی بار ایسوسی ایشن کا اجلاس بھی آج بروز ہفتہ منعقد ہو گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا دوسری جانب گرفتار ملزم محمد رضا باجوہ کو گذشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ رانا محمد یاسر کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ضمانت منظور کر دی اور ملزم کو رہا کر دیا گیا جبکہ مقدمہ میں ملوث 4 وکلاء اسجد خان بلوچ، راؤ نوید انجم، ضیغم شاہ اور محمد علی باجوہ نے اپنی اپنی عبوری ضمانتیں کرا لیں۔
ہڑتال