چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس  محمد قاسم خان کا آج شجاع آباد،جلالپور پیروالا کا دورہ، تیاریاں مکمل، فلٹریشن پلانٹ، ریکارڈ روم کا افتتاح متوقع

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس  محمد قاسم خان کا آج شجاع آباد،جلالپور پیروالا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 جلالپور پیر والہ (نامہ نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان آج 22 مئی ہفتہ کے دن جوڈیشل(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
 کمپلیکس جلالپور پیر والہ اور اور جوڈیشل کمپلیکس شجاع آباد کے دورے کریں گے‘ بار ایسوسی ایشن شجاع آباد کے صدر رانا محمد یوسف نون کے مطابق چیف جسٹس قاسم خان 11 بجے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر  کے ہمراہ شجاع آباد پہنچنے کے بعد واٹر فلٹریشن پلانٹ اور ریکارڈ روم کا افتتاح کریں گے۔ چیف جسٹس شجاع آباد کچہری کی گلیوں میں ٹف ٹائل کا سنگ بنیاد اور موٹر سائیکل سٹینڈ کی توسیع کا افتتاح بھی کریں گے‘ بعد ازاں وہ شجاع آباد بارکی کابینہ سے ملاقات کریں گے۔ بار ایسوسی ایشن جلالپور کے صدر ملک عبدالرزاق بھپلا کے مطابق چیف جسٹس قاسم خان خان شجاع آباد سے جلالپور پہنچنے پر جوڈیشل کمپلیکس میں نوتعمیر شدہ واٹر فلٹریشن پلانٹ اور بار روم ہال کے ساتھ قائم کی گئی میڈیکل ڈسپنسری کا افتتاح کریں گے۔ چیف جسٹس احاطہ جوڈیشل کمپلیکس میں شجرکاری فروغ مہم کے سلسلہ میں پودا بھی نصب کریں گے۔ بعد ازاں بار کی کابینہ چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران بار ایسوسی ایشن جلالپور کو درپیش مسائل سے آگاہ کرے گی۔
تیاریاں مکمل