بہاولپور، وی سی ڈاکٹر اطہر محبوب  کا زرعی فارم کا دورہ، انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی کا جائزہ،تفصیلی بریفنگ

بہاولپور، وی سی ڈاکٹر اطہر محبوب  کا زرعی فارم کا دورہ، انٹر کراپنگ ...

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ)پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

اور سیچوان یونیورسٹی چین کے مابین زرعی تحقیق میں اشتراک و تعاون کو دونو ں ممالک کے میڈیا میں سراہا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کے ویژن کی خصوصی تعریف کی گئی ہے جس کے باعث پاکستان میں چین کے تعاون سے اپنی نوعیت کے پہلے انٹرکراپنگ ریسرچ سنٹر کا قیام ممکن ہو رہا ہے۔چینی زرعی ماہر پرفیسر ڈاکٹر یانگ وینیو نے کامیابی سے مکئی اور سویابین انٹرکراپنگ کا کامیاب تجربہ کیا جو پاکستان میں بے حد مقبول ہو رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے گزشتہ دنوں بہاولپور کے نزدیک ایک گاؤں میں ڈاکٹر محمد علی رضا کے ہمراہ ایک زرعی فارم کا دورہ کیا جہاں پر انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ مزید براں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور سیچوان یونیورسٹی کے مابین اساتذہ، محققین اور ریسرچ سکالرز کا بھی باہمی تبادلہ ہوگا۔ اس سلسلے میں 20طلباء وطالبات جلد ہی پی ایچ ڈی سکالرشپس کے لیے چین روانہ ہوں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں خاص طور پر چینی اور پاکستانی جامعات کے درمیان زراعت، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ویٹرنری، میڈیسن اور دیگر شعبہ میں تعاون کے مواقعے موجود ہیں اور امید وثوق ہے کہ سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ تعلیم وتحقیق میں اشتراک ِعمل کو مزید جِلا بخشے گی۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -