اسرائیلی حملوں کا جواب دینا مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری، خالد محمود

اسرائیلی حملوں کا جواب دینا مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری، خالد محمود

  

خانیوال(نمائندہ پاکستان)فلسطینیوں پر جاری مظالم عالم اسلام کے منہ پر زور دار طمانچہ،اسرائیلی جارحیت کا مقصد عالم اسلام کی ایمانی غیرت کو للکارناہے، مسلم (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

حکمران صرف سیر سپاٹوں کو کافی سمجھ رہے ہیں، پوری قوت کے ساتھ اسرائیلی کا جواب دینا مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت علما اسلام کے پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مفتی خالد محمود ازھر نے اسلامک ریسرچ سنٹر ختم نبوت کالونی خانیوال میں خطبہ جمعہ کے موقع پر کیا انہوں نیکہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر صیہونی مظالم کا تسلسل مسلم حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے اب بھی بیدار نہ ہو ئے تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، صرف قراردادوں پر اکتفا کرنے کی بجائے عملی جہاد کا علم بلند کرنا ہوگا، مسلم حکمران اعلان جہاد کریں، اپنے ممالک میں اسرائیلی مصنوعات کا داخلہ بند کریں، اسرائیل اور اس کے حواریوں کے ساتھ سفارتی تجارتی تعلقات ختم کریں تو سب دہشت گرد اپنی اوقات میں آجائیں گے، مرکزی جمعیت علما اسلام ضلع خانیوال کے امیر مولانا شوکت علی فیض نے جامع مسجد مدنی کبیروالا کبیروالا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے جو کسی قرار داد کی وجہ سے اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہیں آئے گا، مسلم حکمرانوں کی طرف سے اعلان جہاد ہی اس کا حل ہے، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا مظہر حسین کاظمی نے مرکز آل محمد مخدوم پور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ سنگین صورتحال سے دوچار ہے، پوری دنیا میں ہر طرف مسلمانوں کے بکھرے لاشے ہماری بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خالد محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -