ویمن یونیورسٹی بہاولپور، آن لائن سینڈیکیٹ اجلاس، ایجنڈ پیش

ویمن یونیورسٹی بہاولپور، آن لائن سینڈیکیٹ اجلاس، ایجنڈ پیش

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب و پرو چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیرصدارت (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

ویمن یونیورسٹی بہاول پور کی سینڈیکیٹ کا 11واں اجلاس بذریعہ آن لائن منعقد ہوا۔اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈا پیش ہوا جس پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔ سینڈیکیٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ منظر جاوید نے سیکرٹری ایچ ای ڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی اور سیکرٹری فنانس کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈ ٹ بہاول پور شہزاد احمد  اختر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سینڈیکیٹ ممبران وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، ممبر پنجاب اسمبلی مسز فردوس رعنا اور ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمدنے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس میں چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی سمیت شرکاء نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر اشفاق محمود قریشی نے ادا کیئے۔ اس موقع پر سینڈیکیٹ کمیٹی نے یونیورسٹی کی جانب سے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی اور تعلیم و تدریس کو بھرپور انداز میں پورا کرنے اور کوویڈ 19 سمیت وزیراعظم گرین اینڈ کلین شجر کاری مہم اور دیگر کے لیے کی گئی کاوشوں کو بھی سراہا۔ نیز سینڈیکیٹ اجلاس میں پرو چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پورراجہ یاسر ہمایوں نے یونیورسٹی میں ماضی میں ہونے والی غیر قانونی  بھرتیوں کے  بارے میں  وائس چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف کی زیر صدارت تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جو ان مسائل کو جلد حل کرنے کی سفارشات پیش کرے گی۔ آخر میں وائس چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے بطور میزبان سینڈیکیٹ اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ بہاول پور کی ویمن یونیورسٹی تعلیم و تدریس اور غیرنصابی سرگرمیوں میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے کویڈ 19 میں دی جانے والی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے آن لائن ایکٹیویٹیز کو جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لیئے دن رات کوشاں ہیں تاکہ مزید بہتری و ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ایجنڈا پیش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -