جب بھی فلسطین میں  بربریت ہوگی ہم ساتھ  کھڑے ہونگے،حمزہ شہباز

جب بھی فلسطین میں  بربریت ہوگی ہم ساتھ  کھڑے ہونگے،حمزہ شہباز

  

لاہو(این این آئی) ملک بھر کی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔اسمبلی کی سیڑھیوں پر حمزہ شہباز سمیت تمام اراکین نے فلسطین کے پرچم اٹھا کر اور گلے میں لیبک غزہ کے مفلرز ڈال کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے حمزہ شہباز نے کہاکہ ایک قومی لائحہ عمل اختیار نہیں کیا جائے گا تو آنے والی نسلوں کو کیسے دیکھیں گے۔جو قومیں آپس میں لڑتی ہیں وہ دنیا کے ساتھ نہیں لڑسکتیں۔حمزہ شہباز نے کہا اقوام عالم کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں جب جب فلسطین اور کشمیر میں بربریت ہوگی ہم ساتھ کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ تین سال سے کون ہے جو جیلوں کی مار کھا رہا ہے ہم نے حکومت کے انتقام کو برداشت کیا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ پورے ملک میں معاشی مسائل کا سب اندازہ لگاسکتے ہیں سیاسی جوڑ توڑ کی باتیں پیچھے رہ گئی۔ مسائل کا حل فری اور فیئر الیکشن میں ہیں۔

حمزہ شہباز 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -