پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل

  

 لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل، جون کے پہلے ہفتے میں نئے ایوان میں اجلاس منعقدہوگا۔ تفصیلات کے مطابق  سپیکر پنجاب اسمبلی کی کوشش کے باعث پنجاب اسمبلی نئی عمارت کی تعمیر کا کام آخری مراحلہ میں داخل ہو گیا۔حکام کے مطابق  جون کے پہلے ہفتے پنجاب اسمبلی کااجلاس نئے ایوان میں ہوگا۔ مذکورہ عمارت کی تعمیر کاکام2004میں شروع ہواتھاجس کو 2007 میں مکمل ہونا تھا تاہم مسلسل تاخیراورحکومتی تبدیلی کے باعث عمارت بروقت مکمل نہ ہوسکی  جبکہ چودھری پرویزالٰہی کی موجودہ حکومت میں اسپیکر کے چارج سنبھالنے پر مذکورہ عمارت کی تعمیر کاکام دو شفٹ میں کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -