ایران نے گرفتار 136 پاکستانیوں کو لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا 

 ایران نے گرفتار 136 پاکستانیوں کو لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا 

  

  تفتان (آن لائن)پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کر کے مزید 136پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 136پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود تھے گرفتار کر لیا گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 98،خیبر پختون خواہ 11، سندھ 14،بلوچستان 12اور آزاد کشمیر  1شامل تھے اس کے علاوہ 24بندے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی اور ان کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے گئے ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کیلئے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

گرفتار پاکستانی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -