ساہوکا:اتائی لیڈی ڈاکٹر کی غفلت  دوران ڈیلیوری زچہ وبچہ جاں بحق

ساہوکا:اتائی لیڈی ڈاکٹر کی غفلت  دوران ڈیلیوری زچہ وبچہ جاں بحق

  

ساہوکا(نمائندہ پاکستان)اتائی لیڈی ڈاکٹر کی غفلت اور غلط تشخیص کی وجہ سے دوران ڈیلیوری زچہ و بچہ جاں بحق ہو گیا  تفصیل کے مطابق چک نمبر331ای کا رہائشی محنت کش راو تنویر احمد اپنی حاملہ بیوی(س) کو لیکر ڈاکٹر کو چیک کروانے کیلئے عبداللہ ہومیو ہیلتھ اینڈ میٹرنٹی ہوم کلینک دیوان صاحب پر لے گیا وہاں پر موجود اتائی لیڈی ڈاکٹر صائمہ اقبال نے چیک کر کے آپریشن کا مشورہ دیا اور زچہ کو آپریشن تھیٹر لیجا کر  ناتجربہ کار سٹاف سے بوتلیں لگو ا دیں جس سے مریضہ کی حالت خراب ہو گئی اور حالت خراب ہو نے کے باوجود آپریشن کر دیا اور دوران آپریشن زچہ و بچہ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے عوامی وسماجی حلقوں نے نان کوالفائیڈ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کمشنر ملتان،ڈی سی وہاڑی،سی او ہیلتھ وہاڑی سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔    

جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -