کورونا وائر س سے مزید 88ہلاکتیں،4007 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائر س سے مزید 88ہلاکتیں،4007 نئے کیسز رپورٹ
کورونا وائر س سے مزید 88ہلاکتیں،4007 نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 88 اموات اور 4 ہزار 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 177 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 436 ہے اور 8 لاکھ 13 ہزار 855 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 891، خیبر پختونخوا 3 ہزار 900، اسلام ا?باد 744، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور ا?زاد کشمیر میں 526 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار 156،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار 13، پنجاب 3 لاکھ 33 ہزار 57، سندھ 3 لاکھ 6 ہزار 707، بلوچستان 24 ہزار 413، آزاد کشمیر 18 ہزار 651 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 471 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -