بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی ترقی کے دعووں کو مسترد کردیا

بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی ترقی کے دعووں کو مسترد کردیا
بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی ترقی کے دعووں کو مسترد کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )حکومت کی معاشی ترقی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جھوٹے دعوے کرکے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 8.9فیصد اضافے کے بعد شرح غربت 27فیصد پر پہنچ چکی ہے جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں شرح غربت میں 7.6فیصد کمی ہوئی ہے۔سندھ کی فی کس آمدنی بھی ملک بھر میں سب سے زیادہ ہوچکی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان پنشن پر بھی ٹیکس لگاناچاہتے ہیں، اگلے بجٹ میں پنشن پر 10فیصد ٹیکس وصول کرنے کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کا ہر فورم پر مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر معمولی معاشی تباہی پھیلانے والے عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

مزید :

قومی -