پرچی چیئرمین کےہاتھ میں غلط اعدادوشمارکی پرچی پکڑا دی گئی ہے، شہباز گل

پرچی چیئرمین کےہاتھ میں غلط اعدادوشمارکی پرچی پکڑا دی گئی ہے، شہباز گل
پرچی چیئرمین کےہاتھ میں غلط اعدادوشمارکی پرچی پکڑا دی گئی ہے، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین کے ہاتھ میں غلط اعدادوشمارکی پرچی پکڑا دی گئی ہے۔بھاشن بازی کے بجائے پرچی چیئرمین اصل اعدادوشمارپرنظر ڈالیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی263 ارب ڈالرسے296 ارب ڈالرپرپہنچ چکاہے اور گروتھ کاتخمینہ 3.94 فیصدلگایاگیاہے،جی ڈی پی میں33 ارب ڈالرکااضافہ تاریخی ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ فی کس آمدنی میں بھی 13.4 فیصدکااضافہ ہواہے،آج کرنٹ اکاو¿نٹ سرپلس ہے جو20 بلین ڈالرزپرہمیں دیاگیاتھا۔برآمدات 25.5 بلین ڈالرز کے تاریخی بلند ترین سطح پر ہونے کی پیشگوئی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ پاکستانیوں کاوزیراعظم پراعتماد ہے، کورونا کے باوجودوزیراعظم کے مثبت فیصلوں کی بدولت معیشت کواستحکام ملاہے۔

مزید :

قومی -