حکومت جی ڈی پی کے مشکوک اعدادوشماربتارہی ہے،شیری رحمان

حکومت جی ڈی پی کے مشکوک اعدادوشماربتارہی ہے،شیری رحمان
حکومت جی ڈی پی کے مشکوک اعدادوشماربتارہی ہے،شیری رحمان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیر ی رحمان نے کہا ہے کہ حکومت جی ڈی پی کے مشکوک اعدادوشماربتارہی ہے،4فیصدشرح نموکااعلان آئی ایم ایف کے2فیصداورورلڈبینک کے1.5کے برعکس ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سینیٹر شیر ی رحمان نے کہا ہے کہ اس حکومت کے پاس4فیصدشرح نموحاصل کرنےکاکوئی پلان ہی نہیں،موجودہ وزیرخزانہ خودکہہ چکے ہیں کہ اس حکومت نے معیشت کابیڑا غرق کردیا،حکومت نے مشکوک اعدادوشمارپہلی بارجاری نہیں کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیٹ رپورٹ سے کلیدی حقائق کوہٹادیاگیا،کوویڈاخراجات کی رپورٹ ابھی جاری نہیں کی گئی،حکومت نے نااہلی اوربدانتظامی کوچھپانے کیلئے رپورٹ میں اہم اعدادوشمارظاہرنہیں کئے۔

مزید :

قومی -