سندھ میں کورونا کیسز کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے، مراد علی شاہ

سندھ میں کورونا کیسز کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے، مراد علی شاہ
سندھ میں کورونا کیسز کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے، مراد علی شاہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ میں عید کے بعد کورونا کیسز کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے اورگزشتہ 30 دنوں میں 213 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت صوبے میں تشخیص کی شرح 8.8 فیصد ہے جبکہ ہفتہ وار رپورٹ کے حساب سے کراچی شرقی میں 15 فیصد کیسز ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں کل سب سے زیادہ 24299 نمونوں کی جانچ کی گئی ، جس کے نتیجے میں 2136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ کو اس وقت تک 1007000 سینوفارم ، 47000 کیسینو، 485000 سینو ویک اور 107500 اسٹرازینیکا ویکسین موصول ہوئی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -