حکومت کے شرح ترقی 3.9 فیصد ہونے کے بیان پر شہبازشریف بھی بول پڑے، اعدادو شمار لے آئے 

حکومت کے شرح ترقی 3.9 فیصد ہونے کے بیان پر شہبازشریف بھی بول پڑے، اعدادو شمار ...
حکومت کے شرح ترقی 3.9 فیصد ہونے کے بیان پر شہبازشریف بھی بول پڑے، اعدادو شمار لے آئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کے شرح ترقی 3.9 فیصدکے اعلان پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”ہم نے شرح ترقی %5.8 پر چھوڑی اور عمران آج محض %3.9 شرح ترقی کا دعوہ کر رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے نمائندے نے اس پر اعتراض اٹھایا ہے کہ یہ عدد اصل سے زیادہ دکھایا گیا ہے۔ PTI نے اپنے پہلے سال میں اصل %1.9 کے عدد کو بڑھا چڑھاکر %3.3 دکھایاتھا۔ اس سال بھی انہوں نے جھوٹ بولا۔ اندازہ لگائیں!“۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہناتھا کہ ”5 فروری کے بعد ہر ہفتے میں قیمتوں کا حساس اعشاریے %13 اضافہ دکھارہا ہے۔گزشتہ سال کی نسبت رواں ہفتے میں قیمتوں میں %17 اضافہ ہوا۔ اتنی بلند مہنگائی کی شرح جہاں صرف خوراک کی قیمتوں میں%14 سے زائد اضافہ ہوا، مڈل کلاس کو تباہ کرچکی ہے۔عمران ملک کو صرف اپنے دوستوں کے لئے چلا رہے ہیں۔“

5 فروری کے بعد ہر ہفتے میں قیمتوں کا حساس اعشاریے %13 اضافہ دکھارہا ہے۔گزشتہ سال کی نسبت رواں ہفتے میں قیمتوں میں %17 اضافہ ہوا۔ اتنی بلند مہنگائی کی شرح جہاں صرف خوراک کی قیمتوں میں%14 سے زائد اضافہ ہوا، مڈل کلاس کو تباہ کرچکی ہے۔عمران ملک کو صرف اپنے دوستوں کے لئے چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”پی ٹی آئی پچاس لاکھ لوگوں کو بے روزگار اور 2کروڑ کو بدترین غربت میں دھکیل چکی ہے۔ عمران معاشی نظام اپنے دوستوں کو نفع پہنچانے کے لئے چلارہے ہیں۔ کامیاب معیشت میں مہنگائی کم، روزگار میں اضافہ ہوتا ہے،حکومت سکول، ہسپتال اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بناتی ہے۔ہماری معیشت کس پاتال میں جاگری ہے۔“

مزید :

اہم خبریں -قومی -