چوہدری نثار اور شہبازشریف ایک پیج پر ، کیا ہونے والا ہے ؟ نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ 

چوہدری نثار اور شہبازشریف ایک پیج پر ، کیا ہونے والا ہے ؟ نجی ٹی وی کا بڑا ...
چوہدری نثار اور شہبازشریف ایک پیج پر ، کیا ہونے والا ہے ؟ نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور ن لیگ کے صدر شہبازشریف ایک پیج پر ہیں جبکہ چوہدری نثار حلف اٹھانے سے قبل شہبازشریف سے ملاقات بھی کریں گے ۔

نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ شہبازشریف اور چوہدری نثار مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور ممکنہ حکومت مخالف تحریک پر بھی بات کریں گے، 2018 کے انتخابات میں چودھری نثار نے آزاد حیثیت سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ چودھری نثار رواں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی پیر کو چودھری نثار کے حلف اٹھانے کی تاریخ بتا چکے ہیں۔ 

 چند روز قبل سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں چودھری نثار نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی ذرائع کے مطابق چودھری نثار لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، چودھری نثار اور شہباز شریف مسلسل رابطے میں رہے ہیں۔ لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور چودھری نثار سے ملاقات کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز بھی موجود ہوں گے۔

مزید :

قومی -