بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال بھی ماں بن گئیں، لڑکا ہوا یا لڑکی؟

بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال بھی ماں بن گئیں، لڑکا ہوا یا لڑکی؟
بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال بھی ماں بن گئیں، لڑکا ہوا یا لڑکی؟
سورس: Instagram

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ شریا گھوشال کے گھر آج دوپہر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر ان کے خاندان میں خوشیاں پھیل گئی ہیں۔ انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھنے کیلئے مداحوں کا بھی شکریہ اداکیا ۔

واضح رہے کہ شریا گھوشال کی شادی 2015 میں اپنے دیرینہ دوست شِلادِتیا مکھوپادھیا سے ہوئی تھی۔ انہوں نے بے شمار بالی ووڈ فلموں کیلئے گانے گائے ہیں۔ اپنی مدھر آواز کے باعث انہیں دورِ حاضر کی انڈیا کی سب سے سریلی گلوکارہ بھی قرار دیا  جاتا ہے۔

مزید :

تفریح -