لاہور سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کرلیا گیا
لاہور سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نشتر کالونی پولیس نے بھارتی جاسوس کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق  نشترکالونی کی پولیس ٹیم کی گشت کررہی تھی کہ انہیں مشکوک حالت میں ایک شخص ملا، جسے حراست میں لے کر تھانے لے جایا گیا تو ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار شخص بھارتی شہری ہے، جب تلاشی لی گئی تو کے قبضے سے ماچس، چند کپڑے اور تین بھارتی اخبارات برآمد ہوئے، جب کہ زبان سے توتلا ہے۔بھارتی شہری اپنا نام ندیم ولد جن مند بتاتا ہے، اور اس نے بیان میں بتایا کہ میں بھارت کا رہائشی ہوں اور گھروالوں سے جھگڑا ہوا تو گھر سے نکل گیا اور غلطی سے سرحد عبور کرکے پاکستان داخل ہوگیا، جب کہ احمد پور شرقیہ کے راستے لاہور پہنچ گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری کی گرفتاری کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو بتادیا گیا ہے جب کہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

مزید :

قومی -