جسم فروش لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والا گلوکار بیوی کے خوف سے عمارت سے گر کر ہلاک ہو گیا

 جسم فروش لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والا گلوکار بیوی کے خوف سے عمارت ...
 جسم فروش لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والا گلوکار بیوی کے خوف سے عمارت سے گر کر ہلاک ہو گیا
سورس: Instagram/mckevin

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے دوست کے ہمراہ ہوٹل میں جسم فروش لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والا گلوکار بیوی کے خوف سے عمارت سے گر کر ہلاک ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ایک ہوٹل میں پیش آیا ہے جہاں معروف گلوکار ایم سی کیوین اور اس کے دوست وکٹر فونتانیلے نے 26سالہ جسم فروش لڑکی بیانکا ڈومینگوئز کو ہوٹل بلایا اور اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تاہم کسی طرح اس کی بیوی کو علم ہو گیا اور وہ ہوٹل میں پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق 23سالہ گلوکار نے اپنی بیوی سے بچنے کے لیے بالکونی سے نیچے اترنے کی کوشش کی تاہم اس دوران وہ ہاتھ پھسل جانے سے پانچویں منزل سے نیچے آ گرا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔پولیس کے مطابق گلوکارکو فوری طور پر میگوئیل کوتو ہسپتال لیجایا گیا تاہم وہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ واضح رہے کہ گلوکار کی کچھ عرصہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔بیانکا نے گلوکار کی موت کے بعد بتایا ہے کہ گلوکار اور اس کے دوست دونوں نے اسے اپنے ساتھ وقت گزارنے کے لیے 260پاﺅنڈ دیئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -