قیدی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں خاتون اہلکار کو قید کی سزا سنا دی گئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں جیل میں منشیات لیجانے اور ایک قیدی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں خاتون اہلکار کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام انیٹے کوزی ہے جو ایچ ایم پی ہنڈلے نامی جیل میں کام کرتی تھی، جہاں اس نے ایک قیدی کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے اور اس کے لیے منشیات بھی سمگل کرکے جیل کے اندر لیجاتی رہی۔
رپورٹ کے مطابق 35سالہ کوزی نے دوران تفتیش یہ حیران کن اعتراف بھی کہا کہ اس نے 31سالہ قیدی جیمی ایلیس کے ساتھ ایک بار فریج کے اندر جنسی تعلق بھی قائم کیا تھا۔ کوزی نے بتایا کہ اس کی فروری 2018ءمیں جیمی کے ساتھ پہلی ملاقات ہوئی تھی جو جیل میں 9سال قید کاٹ رہا تھا۔ کوزی کو پولیس نے ان الزامات کے تحت گرفتار کرکے بولٹن کراﺅن کورٹ میں پیش کیا جہاں سے اب اسے 30ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔