وہ وقت جب شہزادی میگھن مارکل نے حمل کے دوران خود کشی کا سوچا، شہزادہ ہیری کا تہلکہ خیز انکشاف

وہ وقت جب شہزادی میگھن مارکل نے حمل کے دوران خود کشی کا سوچا، شہزادہ ہیری کا ...
وہ وقت جب شہزادی میگھن مارکل نے حمل کے دوران خود کشی کا سوچا، شہزادہ ہیری کا تہلکہ خیز انکشاف
سورس: Instagram/sussexroyal

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے مارچ 2020ءمیں شاہی حیثیت چھوڑنے اور برطانیہ سے امریکہ منتقل ہونے کے بعد پہلی بار امریکی ٹی وی میزبان اوپراونفرے کے ساتھ انٹرویو میں تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو کی اور اس دوران شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل کی ذہنی صحت کے متعلق ایک انتہائی حیران کن انکشاف بھی کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق شہزادہ ہیری نے بتایا کہ ”جب میگھن 6ماہ کی حاملہ تھی، تو وہ شاہی محل میں نسلی امتیاز اور غیرمحفوظ زندگی سے اس قدر تنگ آ چکی تھی کہ اس کو خودکشی کے خیالات آنے لگے تھے۔ ایک رات اس نے مجھ سے کہہ دیا تھا کہ اس کا دل چاہتا ہے کہ وہ اپنی جان لے لے۔“

رپورٹ کے مطابق اس طویل انٹرویو میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے برطانوی شاہی محل میں اپنے ساتھ ہونے والے نسلی امتیاز پر مبنی ناروا سلوک پر بھی کھل کر بات کی جس پر برطانیہ میں تہلکہ مچ گیا اور شاہی محل کا طرز زندگی زیربحث آ رہا ہے۔ ہیری کا کہنا تھا کہ ”میگھن شادی کے بعد پیش آنے والے واقعات سے بہت تنگ آ گئی تھی اور میں نے اسے بمشکل خودکشی سے روکا تھا۔ آرچی کی پیدائش سے قبل جب ہمیں البرٹ ہال میں شاہی تقریب میں بطور مہمان خصوصی جانا تھا، اس سے ایک رات قبل میگھن مارکل نے خودکشی کے خیالات کے متعلق مجھے بتایا تھا۔ “ انٹرویو میں ایک جگہ شہزادہ ہیری نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اپنی والدہ کی موت کے بعد وہ شراب اور دیگر منشیات کی لت میں مبتلا ہو گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ”مجھے اپنی ماں کے ساتھ پیش آئے واقعات کا بہت دکھ اور غصہ تھا۔ ان کی موت کے کئی سال بعد تک شاہی محل میں لوگ مختلف قسم کے تبصرے کرتے تھے جو میرے لیے بہت تکلیف دہ ہوتے تھے۔“

مزید :

بین الاقوامی -