میو ہسپتال میں سیکیورٹی گار ڈنے مریضہ کا آپریشن کرڈالا ،پھر کیا ہوا ؟ تشویشناک خبر آگئی

میو ہسپتال میں سیکیورٹی گار ڈنے مریضہ کا آپریشن کرڈالا ،پھر کیا ہوا ؟ ...
میو ہسپتال میں سیکیورٹی گار ڈنے مریضہ کا آپریشن کرڈالا ،پھر کیا ہوا ؟ تشویشناک خبر آگئی

  

زاہد چودھری(ڈیلی پاکستان آن لائن ) میو ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈ نے ضعیف مریضہ کا آپریشن کر ڈالا ۔

تفصیل کے مطابق17 مئی کی شام مریضہ کو کمر پر پھوڑے کے علاج کیلئے سرجیکل ایمرجنسی لایا گیا۔نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ وحیدبٹ نے 80سالہ خاتون کی مائنر آپریشن تھیٹر میں خود ہی سرجری کردی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ غلط آپریشن سے خون بند نہ ہوا لیکن پٹی کر کے گھربھجوا دیا، دو روز سیکیورٹی گارڈ مریضہ کے گھرجا کر پٹی کرتا رہا۔ خون بند نہ ہونے سے حالت بگڑ گئی تو مریضہ کو دوبارہ ہسپتال لانے پر حقیقت سامنے آئی۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی اہلکار وحید بٹ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -