سردار تنویر الیاس نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کرنے کا حقیقی فارمولہ بتا دیا 

سردار تنویر الیاس نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کرنے کا حقیقی فارمولہ بتا دیا 
سردار تنویر الیاس نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کرنے کا حقیقی فارمولہ بتا دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا انتہاپسندی اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسرائیل اور بھارت نے ہمیشہ انتہائی پسندی اور دہشت گردی کے نام پر انسانیت کا قتل عام کروایا ہے، اسرائیل اور بھارت عالمی دہشت گرد ہیں، امت مسلمہ اسرائیل اور بھارت کے خلاف یک زبان ہو گی تو مسئلہ کشمیر اور فلسطین فوری حل ہو جائیں گے اور مظلوموں کو آزادی نصیب ہو گی ،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے فلسطین کا مقدمہ آگے بڑھ کرجرا¿ت اور بہادری سے لڑا اورامت مسلمہ کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ،پاکستان نے پوری دنیا کو دوٹوک پیغام دے دیا ہے کہ فلسطینی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل نے کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہوئے ہیں ،بھارت اور اسرائیل کے مظالم پر عالمی طاقتوں کی خاموشی مجرمانہ عمل ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور ویژن کا نتیجہ ہے کہ آج عالمی سطح پر بھارت اور اسرائیل کے مظالم کا ذکر وہ قوتیں بھی کر رہی ہیں جو سالہا سال سے چپ سادھے ہوئے تھیں،فلسطینی اور کشمیری عوام آج وزیراعظم عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں ،مسلم امہ کے یکجا کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان یکسوئی کے ساتھ مسلسل محنت کر رہے ہیں ،اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی ،آج عرب ممالک بھی وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے معترف دکھائی دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آمدہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اللہ کی رحمت سے کلین سویپ کرے گی ،روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں کشمیری وزیراعظم عمران خان کی قیادت پراعتمادکااظہارکرتےہوئےتحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ،یہ انتخابات سے قبل ہی اس بات کی نوید ہے کہ کشمیری جان چکےہیں کہ ان کا روشن مستقبل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہے،ہم اللہ کے فضل سے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے کشمیریوں کے تمام دکھوں کا نہ صرف مداوا کریں گے بلکہ آزاد کشمیر میں تعمیر ترقی کے بند دروازے کھولتے ہوئے نئی مثال قائم کریں گے ۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -اسلام آباد -