رکشہ ڈرائیور نے بھیک مانگنے والی لڑکی سے شادی کرلی 

رکشہ ڈرائیور نے بھیک مانگنے والی لڑکی سے شادی کرلی 
رکشہ ڈرائیور نے بھیک مانگنے والی لڑکی سے شادی کرلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں رکشہ چلانے والے شخص نے بھکارن سے پسند کی شادی کرلی ۔
تفصیل کے مطابق رکشہ ڈرائیور غلام شبیر عمرانی نے بھیک مانگنے والی لڑکی عذرہ سولنگی سے سیشن کورٹ لاڑکانہ میں پسند کی شادی کرلی جس کے بعد اب نو بیاہتا جو ڑے کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔غلام شبیر عمرانی نے بتایا کہ وہ کراچی موسمیات کے علاقے میں رکشہ چلاتا تھا اور عذرہ سولنگی وہاں پر بھیک مانگتی تھی، عذرہ سولنگی کے والدین انہیں بھیک مانگنے پر مجبور کرتے تھے، جب عذرہ سے پسند کی شادی کی تو والدین کو غیرت آگئی اور جان لیوا دھمکیاں دینے لگے،تاہم اب دونوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

عذرا کے والدین اس شادی سے خوش نہیں ہیں جس کے باعث دونوں نے اپنی زندگی کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،غریب جوڑے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ پرسکون ہو کے خوشیوں بھری زندگی گزار سکیں۔