وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے راولپنڈی رنگ روڈ کے حوالے سے بڑا دعوی کردیا

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے راولپنڈی رنگ روڈ کے حوالے سے بڑا دعوی کردیا
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے راولپنڈی رنگ روڈ کے حوالے سے بڑا دعوی کردیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رواں سال راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نے رنگ روڈ منصوبے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے  کہا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے پر کام نہیں رکنا  چاییے، عمران خان اسی سال رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ میرا رنگ روڈ منصوبے سے کوئی تعلق نہیں، ادارے تحقیقات کررہے ہیں ۔ نواں سٹی سمیت تمام سوسائٹیز کو ضابطہ کار کے تحت این او سی دیے گئے۔

انکا کہنا تھا کہ  آنے والا بجٹ عوام کی بہتری کا بجٹ ہوگا، پی ٹی آئی نے ابھی مزید دو بجٹ دینے ہیں ہمیں معلوم ہے کہ ووٹ کیلئے بھی عوام کے پاس جانا ہے۔

مزید :

قومی -