این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں ایک بار پھر خرابی پیدا ہوگئی

این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں ایک بار پھر خرابی پیدا ہوگئی
این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں ایک بار پھر خرابی پیدا ہوگئی
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے سسٹم میں طوفان کے باعث خرابی پیدا ہوگئی۔ کئی ٹرانسمیشن ٹاورز خراب ہونے کی وجہ سے 1200میگاوٹ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کی سپلائی سسٹم سے آوٹ ہوگئی۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جامشورو اور ملحقہ علاقوں میں شدید طوفان کی وجہ سے این ٹی ڈی سی کے مٹیاری پورٹ قاسم 500 کلو واٹ (کے وی) ٹرانسمیشن لائن کے متعد ٹاورز کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے 1200 میگاوٹ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کی سپلائی سسٹم سے آوٹ ہوگئی ہے۔

وزارت توانائی نے واضح کیا ہے کہ خرابی کے باوجود اس وقت پورے ملک کا بجلی کا ترسیلی نظام بالکل ٹھیک ہے اور سسٹم میں وافر مقدار میں ضرورت کے مطابق بجلی موجود ہے۔ پاور ڈویژن اور این ٹی ڈی سی کے حکام صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں جب کہ ٹاورز کی فوری مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ 9 اور 10 جنوری کی درمیانی شب بھی این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں بجلی بند ہوگئی تھی۔

مزید :

قومی -