مرغی کا گوشت مہنگا ہونے کی وجہ سامنے آگئی

مرغی کا گوشت مہنگا ہونے کی وجہ سامنے آگئی
مرغی کا گوشت مہنگا ہونے کی وجہ سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )برائلر مرغی کا گوشت گزشتہ تین ماہ میں دوسو روپے مہنگا ہوا جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔شہر میں برائلر مرغی کا گوشت 436 روپے فی کلو میں فروخت ہوا جبکہ صافی گوشت پانچ سو روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ گوشت مہنگا ہوتا جا رہا ہے اور ان کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔

بتا یا جا رہا ہے کہ برائلر مرغی میں رانی کھیت اور انفلواینزا کی بیماریوں نے چوزے کی پیداوار آدھی کردی۔ چوزے کی پیداوار 50 فیصد کم ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، کوروناوائرس کی باعث بھی پیداوار متاثرہوئی ہے جبکہ آئندہ ماہ تقریبات کے آغاز کے بعد قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

لائیو سٹاک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ برائلر قیمتوں میں اضافہ کی بڑی وجہ وائرس کی موجودگی قرار دی گئی ہے۔ بیماری کے باعث مارکیٹ میں چکن کی کل پیداوار کا 60 فیصد چکن لایا جارہاہے جبکہ 40 فیصد چکن بیماری کے باعث مرجاتاہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولٹری ریسرچ ادارہ کو متعلقہ بیماری پر قابو پانے کےلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔برائلرز فارمرز کو کنٹرول شیڈز میں زیادہ چوزہ ڈالنےپر آمادہ کیاجائےگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -