’یہ میاں صاحب کی حکومت نہیں جو لاہور جمخانہ میں بھی امپائر ملا کر کھیلیں‘ اسد عمر کا شہباز شریف کو کرارا جواب

’یہ میاں صاحب کی حکومت نہیں جو لاہور جمخانہ میں بھی امپائر ملا کر کھیلیں‘ ...
’یہ میاں صاحب کی حکومت نہیں جو لاہور جمخانہ میں بھی امپائر ملا کر کھیلیں‘ اسد عمر کا شہباز شریف کو کرارا جواب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ میاں صاحب کی حکومت نہیں جو لاہور جمخانہ میں بھی امپائر ملا کر کھیلیں، یہ عمران خان کی حکومت ہے جس نے عالمی کرکٹ میں نیوٹرل امپائر کے ساتھ میچ کھیلنا دنیا کو سکھایا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ شہباز شریف کہتے ہیں کے نیشنل اکاؤنٹ کمیٹی میٹنگ میں سوال پوچھے گئے ، اس سے ثابت ہوا کے اعدادوشمار ٹھیک نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آپ کا زمانہ نہیں جہاں کمیٹی کو بتا دیا جائے کے کیا اعلان کرنا ہے؟پروفیشنل غیر سیاسی کمیٹی میں سوال اٹھائے گئے، ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میاں صاحب کی حکومت نہیں جو لاہور جمخانہ میں بھی امپائر ملا کر کھیلیں، یہ عمران خان کی حکومت ہے جس نے عالمی کرکٹ میں نیوٹرل امپائر کے ساتھ میچ کھیلنا دنیا کو سکھایا، آپ کو یقین یہ نہیں آ رہا کے جس معیشت کو آپ تباہ کر گئے تھے اس کو کورونا کے باوجود عمران خان نے زندہ کیسے کر لیا۔

مزید :

قومی -