موٹروے پولیس اور سیلانی ویلفیئر کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

 موٹروے پولیس اور سیلانی ویلفیئر کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
 موٹروے پولیس اور سیلانی ویلفیئر کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے پولیس اور سیلانی ویلفیئر کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا،معاہدے پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساوتھ زون علی شیر جکھرانی اور پریزیڈنٹ سیلانی ویلفیئر یوسف لاکھانی نے دستخط کیے۔

سیلانی ویلفیئر ایم نائن موٹروے پر سیلانی میڈیکل یونٹ قائم کرے گا جس میں وہ ڈرائیورز حضرات جو کسی نشے میں مبتلا ہوکر گاڑیوں کو چلاتے ہیں ان کی بروقت تشخیص کرائی جا سکے گی۔ کیونک ایسے ڈرائیورز کی وجہ سے اکثر اوقات مختلف قسم کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ اور نشے کے عادی ڈرائیور ز کو سیلانی ویلفیئر کے ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں بھجوایا جائے گا نیز سیلانی ویلفیئر کا عملہ کسی حادثے کے رونما ہونے کی صورت میں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ بھی مہیا کرے گا۔

اس ضمن میں موٹروے پولیس ایم نائن پر کاٹھوڑ کے مقام پر ان کاموں کو سرانجام دینے کے لئے سیلانی ویلفیئر کی مدد کرے گی اور انہیں اپنے دفتر میں مناسب جگہ بھی مہیا کرے گی۔ نیز سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے موٹروے پولیس بیٹ 35 ڈرون کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت سیلانی ویلفیئر موٹر وے پولیس کے افسران و ملازمان کی ہیپاٹائٹس سکریننگ ٹیسٹ بھی کروائیں گے اور موٹروے پولیس کے افسران اور ملازمین کی ویکسینیشن اور علاج کے لیےہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

تقریب کے شرکاءمیں موٹروے پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی موٹروے اینڈ ہائی وے علی شیر جکھرانی ،ایس پی سید فرحان اور دیگر عملے نے شرکت کی جبکہ سیلانی ویلفیئر کی جانب سے ، چیئرمین سیلانی ویلفیئر بشیر فاروقی ، یوسف لاکھانی ، محمد افضل ، اور عارف لاکھانی نے شرکت کی۔

اس موقع پر آئی جی موٹرویز اینڈ ھائی ویز سید کلیم امام نے کہا کے سیلانی ویلفیئر پاکستان میں فلاحی کاموں کو سرانجام دینے والا ایک بہترین ادارہ ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے، دنیا میں سالانہ لاکھوں افراد روڈ حادثات کا شکار ہوتے ہیں جبکہ پاکستان میں اس کی تعداد تقریبا  ہزار تک ہے لہذا تیز رفتاری سے گریز کریں اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس سیلانی ویلفیئر کے عملے اور ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی بھی دے گی اور جدید ڈرائیونگ سیمیو لیٹر کے ذریعے ڈیفینسو ڈرائیونگ بھی سکھائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی بشیر فاروق نے کہا کہ سیلانی ویلفئیر دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید کورسز بھی بنا کسی معاوضہ طلبہ و طالبات کو کر وا رہا ہے تاکہ نوجوان آ ٹی کے شعبے سے منسلک ہوکر پاکستان کیلئے زر مبادلہ کما سکیں۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -