اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کے مالک نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کے مالک نے اسرائیل کے خلاف بڑا ...
اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کے مالک نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا
سورس: Social Media

  

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کے مالک نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی میڈیا بلڈنگ کے مالک جواد مہدی نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا بلڈنگ پر حملہ جنگی جرم ہے، اسرائیل اس حملے کا جواز بھی نہیں دے سکا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی حکومت نے بھی اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ 15 مئی کو اسرائیل نے حملہ کرکے غزہ میں قائم میڈیا بلڈنگ تباہ کردی تھی۔ اس عمارت میں الجزیرہ سمیت کئی عالمی اداروں کے دفاتر قائم تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -