حلقہ بندیاں،ضروری اقدامات جاری،نومبر میں عام انتخابات کیلئے تیار:الیکشن کمیشن

  حلقہ بندیاں،ضروری اقدامات جاری،نومبر میں عام انتخابات کیلئے تیار:الیکشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اکتوبر کے اختتام یا نومبرکے آغاز میں عام انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے جس کیلئے 2017ء کی مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں حلقہ بندیاں کی جا رہی ہیں اور حلقہ بندی کمیٹیاں ابتدائی حلقہ بندیوں کو 24مئی تک مکمل کرلیں گی، 28مئی کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کردی جائے گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 29مئی سے 28جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ 3اگست کو ملک بھر میں حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل اور حتمی اشاعت ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کیلئے ڈسپلے سینٹرقائم کردیے ہیں جو 21مئی سے لیکر 19مئی تک کھلے رہیں گے۔
الیکشن کمیشن 

مزید :

صفحہ اول -