سدھو کو قیدی نمبر الاٹ   بیرک نمبر سات منتقل 

 سدھو کو قیدی نمبر الاٹ   بیرک نمبر سات منتقل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پٹیالہ(این این آئی)سال 1988 کے روڈ ریج کیس میں گرفتار ہونے والے کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو میڈیکل چیک اپ کے بعد گزشتہ روز پٹیالہ جیل بھیج دیا گیا۔پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو نے گزشتہ روز پٹیالہ جیل میں پہلی رات گزاری جہاں اب وہ قیدی نمبر 241383 بن گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جیل کے اندر جانے کے بعد سدھو کو ایک قیدی نمبر الاٹ کیا گیا اور بیرک نمبر 7 میں منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ قتل کی سزا کاٹنے والے 8 قیدیوں کے ساتھ سیل شیئر کریں گے۔ 
سدھو

مزید :

صفحہ آخر -