آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کا مسئلہ حل کیا جائے گا،ناصر شاہ

  آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کا مسئلہ حل کیا جائے گا،ناصر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسکول ٹیچرز کی، پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی آسامیوں کے لئے مطلوبہ نمبروں کے ساتھ آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے جن امیدواروں کو فارم ڈی اور پی آر سی میں ضابطے کے امور کے باعث آفر لیٹر دیئے جانے میں قواعد کی دشواریوں کا سامنا ہے ایسے امیدواروں کے مسئلے کو قانون کے مطابق حل کیا جائے گا اور مطلوبہ میرٹ کے مطابق پاس ہونے والا کوئی امیدوار اپنے جائز حق سے محروم نہیں رہے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی اسکول ٹیچرز کی آسامیوں کے لئے پہلی پالیسی کے مطابق آئی بی ٹیسٹ پاس ایسے امیدواروں جنہیں فارم ڈی اور پی آر سی میں ضابطے کی بعض دشواریوں کے باعث آفر لیٹر کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سید ناصر حسین شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ جس کا حق ہے وہ اسے ضرور ملے گا اور اس سلسلے میں وہ متعلقہ حکام سے بات کریں گے اور مسئلے کا قابلِ قبول حل جلد تلاش کرلیا جائے گا۔امیدواروں کے وفد نے سید ناصر حسین شاہ سے ان کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔