کراچی:آئی جی سندھ کا سی پی او اسٹاف افسران کے ساتھ اجلاس

  کراچی:آئی جی سندھ کا سی پی او اسٹاف افسران کے ساتھ اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائم مقام آئی جی سندھ ڈاکٹر کامران فضل نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کے جملہ اسٹاف افسران کے ساتھ ہونیوالے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی اور سندھ پولیس کے جاری،زیر التوا اور پایہ تکمیل تک پہنچنے والے پروجیکٹس سمیت، پولیس ویلفیئر، تقرریوں تبادلوں ودیگر محکمہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور مذید ضروری اقدامات کی ہدایات دیں۔ انہوں نے سندھ پولیس کے انتظامی اور مالیاتی امور پر بھی بریفنگ لیتے ہوئے ہدایات دیں کہ دستیاب وسائل کو بہترین اور شفاف طریقے سے استعمال میں لاتے ہوئے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود،محکمانہ مالی معاونت سمیت انکی تمام جائز ضروریات کو باقاعدہ ایک میکنزم کے تحت ہی قابل عمل اورممکن بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کو درپیش ممکنہ مسائل اور مشکلات کے اذالے پر خصوصی فوکس رکھیں اور انھیں اپنی ترجیحات میں شامل کریں تاکہ پولیسنگ کے جملہ امور کو مذید ٹھوس اور عوام دوست بنایا جاسکے۔