کتے کا حملہ، بچہ جاں بحق،چیف آفیسر ضلع کونسل معطل
ملتان،وہاڑی،لودھراں (سپیشل رپورٹر،بیو ر ورپورٹ،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)شعیب علی نے کتے کے کاٹنے سے بچے کے جاں بحق ہونے کے(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
دلخراش واقعہ کی انکوائری میں ذمہ دار قرار دیے جانے والے چیف آفیسر ضلع کونسل کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر ضلع کونسل کو معطل کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور وزیر اعلی پنجاب کو اپنی ابتدائی رپورٹ ارسال کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کی جانے والی انکوائری رپورٹ میں چیف آفیسر ضلع کونسل لودھراں کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مندرجات کے مطابق چیف آفیسر کی طرف سے کتا مار مہم میں غفلت برتی گئی تھی۔ کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن ر ثاقب ظفر نے بھی ڈپٹی کمشنر لودھراں کو واقع کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو میں افسران کو تنبیہ کی ہے کہ غفلت برتنے والے افسران اپنے عہدوں پر ہرگز نہیں رہ سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ آوارہ کتوں کی تلفی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ شہری آوارہ کتوں کی تلفی کے حوالے سے کنٹرول روم کے نمبر 0608-546571 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنرمحمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ آوارہ کتے انسانی جانوں خاص طور پر بچوں کیلئے انتہائی خطرے کا باعث بن رہے ہیں ان کی روک تھام کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ڈسٹرکٹ کونسل، بلدیاتی ادارے اور یونین کونسل کی سطح تک بھر پور مہم شروع کی جائے اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی اپنی تحصیلوں میں اس مہم کی نگرانی کریں گے اگر کسی بھی جگہ پر کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آیا تو متعلقہ بلدیاتی ادارے کا چیف آفیسر اس کا ذمہ دار ہو گا اور اس کے خلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں کتے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے سی وہاڑی سید وسیم حسن، سی او یونٹ وہاڑی ڈسٹرکٹ کونسل را نعیم خالد،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایس این اے خرم سلیم اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا بلاول علی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی غلام مصطفی بذریعہ ویڈ یولنک اجلاس میں شریک ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز روزانہ کی بنیاد پر اپنی تحصیلوں کی رپورٹ مرتب کرکے دیں گے یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کریں گی اور اسکی رپورٹ جمع کروائیں گی۔کسی بھی قسم کی غلط رپورٹنگ مرتب کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔دریں اثناء ایڈیشنل چیف سیکرٹری و کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن ر ثاقب ظفر نے ضلع لودھراں میں کتے کے کاٹنے سے بچے کے جاں بحق ہونے کے دلخراش واقعے کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔رپورٹ میں چیف آفیسر ضلع کونسل لودھراں کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے ہدایات کے باوجودچیف آفیسر ضلع کونسل کی جانب سے کتا مار مہم میں غفلت برتی گئی۔دوسری طرف کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن ر ثاقب ظفر نے ڈپٹی کمشنر لودھراں کو چیف آفیسر ضلع کونسل کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے۔کمشنر نے کہا ہے کہ غفلت کے مرتکب افسران کو اپنے عہدوں پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔