دیکھتے ہیں کون داخل ہونے سے روکتا ہے ، ارکان 12 بجے پنجاب اسمبلی پہنچیں، پرویز الٰہی

دیکھتے ہیں کون داخل ہونے سے روکتا ہے ، ارکان 12 بجے پنجاب اسمبلی پہنچیں، پرویز ...
دیکھتے ہیں کون داخل ہونے سے روکتا ہے ، ارکان 12 بجے پنجاب اسمبلی پہنچیں، پرویز الٰہی

  

 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے  ارکان کو 12 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں کون پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکتاہے ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی  چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، منتخب نمائندوں کو داخلے سے کوئی نہیں روک سکتا ، اسمبلی سٹاف کو رات 3 بجے اٹھا لیا گیا مگر اجلاس معمول  کے مطابق ہوگا۔پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ کیا شہباز شریف جمہوریت کی اچھی مثال پیش کررہے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ  الیکشن کمیشن نے ان کےسارے لوٹے فارغ کردیئےہیں،میں اورتمام ارکان اسمبلی ضرورجائیں گے،اس طرح کےہتھکنڈےنہیں چلیں گے، وزیراعظم اور ان کابیٹا زیادتی کررہےہیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جمہوریت کیلئے اچھا کام کیا ، ان کے سارے لوٹے فارغ ہو گئے ہیں ، اب ان باپ بیٹے کے پاس بندے پورے نہیں اگر  ان کی نمبر گیم پوری ہے تو الیکشن کرائیں ،  اب کیا اسمبلی کو پولیس چلائے گی ، یہ ساری پارلیمنٹ اور اسمبلی ممبران کی توہین ہے ،سٹاف کے گھروں میں جا کر توڑ پھوڑ کی گئی ، شریفوں کے چہرے سامنے آگئے ہیں  ۔

  ادھر ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق   پولیس نےپنجاب اسمبلی کاکنٹرول سنبھال لیا ، پولیس اسمبلی کےتمام دروازوں پرتعینات  ہے ،  ملازمین کوبھی اسمبلی سیکرٹریٹ نہیں جانےدیاجارہا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ  پولیس نے پنجاب اسمبلی کے تمام دروازےبندکردیئےہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -