پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا،تمام دروازے بند کر دیئے ہیں، ترجمان پنجاب اسمبلی

پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا،تمام دروازے بند کر دیئے ہیں، ...
پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا،تمام دروازے بند کر دیئے ہیں، ترجمان پنجاب اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیس نے پنجاب اسمبلی کے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں،اسمبلی ملازمین کو بھی اندر نہیں جانے دیا جا رہا ۔

نجی ٹی وی سما کے مطابق پنجاب پولیس نے اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے تمام دروازوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے آج پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا تھا جس پر پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔