بیٹے کو بچانے کیلئے شہباز شریف غیر قانونی و غیر اخلاقی اقدامات سے گریز کریں ، میاں محمود الرشید

بیٹے کو بچانے کیلئے شہباز شریف غیر قانونی و غیر اخلاقی اقدامات سے گریز کریں ، ...
بیٹے کو بچانے کیلئے شہباز شریف غیر قانونی و غیر اخلاقی اقدامات سے گریز کریں ، میاں محمود الرشید

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے کہا کہ شہباز شریف کی ایما پر جاری پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں ،بیٹے کو بچانے کیلئے شہباز شریف غیر قانونی و غیر اخلاقی اقدامات سے گریز کریں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز  کے مطابق   میاں محمود الرشید نے کہا کہ  حمزہ شہباز بطور وزیر اعلیٰ اکثریت کھو چکے ہیں ، غیر قانونی وزیر اعلیٰ من پسند فیصلے کر رہے ہیں ،  پنجاب  اسمبلی افسران کے گھروں پر چھاپوں کی جتنی بھی  مذمت کی جائے کم ہے ،اس وقت تمام ٹرانسفر پوسٹنگ ذاتی مفاد کیلئے کی جا رہی ہے ۔

میاں  محمود الرشید نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے آج ہمیں ملاقات کیلئے بلا رکھا ہے ، افسران  حکمرانوں کے غیر قانونی  کاموں میں آلہ کار بننے سے گریز کریں ،  ایوان کی کارروائی کو بلڈوز کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف  کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا۔

مزید :

قومی -الیکشن -پنجاب اسمبلی -علاقائی -پنجاب -