لاہور میں دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ اغوا، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

لاہور میں دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ اغوا، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور میں دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ اغوا، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے شادباغ سے دن دیہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا گیا،واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ 17 سالہ عشا ءذوالفقار اپنے بھائی کے ساتھ دسویں کلاس کا امتحان دے کر گھر آ رہی تھی کہ گھر کے راستے میں 4مسلح اغوا کاروں نے اسلحہ کے زور پر طلبہ کو اغوا کرلیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار 4مسلح اغوا کاروں نے طالبہ کو اغوا کیا،ملزمان لڑکی کو گن پوائنٹ پر زبردستی گاڑی میں ڈال کر فرار ہوئے، بھائی عامر نے مزاحمت کی لیکن مسلح شخص نے اس کو جان سے مارنے کے لیے پسٹل تانہ اور گول باغ کی جانب فرار ہوگئے۔

پولیس نے والد ذوالفقار علی کی مدعیت میں عابد الیاس سمیت 3افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ سی سی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے اغوا میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -