کسی کوپاک چین دوستی کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گے،وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب وانگ ژی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی کوپاک چین دوستی کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دیں گے۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بطوروزیرخارجہ چین کےپہلےدورےپرانتہائی مسرت ہے، دوطرفہ تعلقات کی 71ویں سالگرہ کےموقع پردورہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے،چین کی قیادت اورعوام کیلئےنیک خواہشات کاپیغام لایاہوں، پاک چین دوستی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کیلئےبھی ضروری ہے ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان چین کیساتھ سٹریٹجک تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے، پاک چین لازوال دوستی وقت کیساتھ مزیدمضبوط ہورہی ہے، پاکستان خطےمیں امن کاخواہاں ہے،ہر مشکل وقت میں چین کے تعاون پر شکر گزر ہیں ،سی پیک پر ینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے ، پاکستان چینی شہریوں پرحالیہ دہشتگردحملےکی مذمت کرتاہے، چینی شہریوں پرحملہ کرنیوالوں کوکٹہرےمیں لائیں گے۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو چینی ہم منصب کی خصوصی دعوت پر ان دنوں چین کے دورے پر ہیں۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون پر گفتگو ہوئی جبکہ سی پیک پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیر مملکت حنا ربانی کھر سمیت وزارت خارجہ کے اعلی افسران بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ چین میں موجود ہیں۔