پنجاب اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس ,سیکیورٹی کے سخت انتظامت ،ملازمین کو داخلے سے روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس ,سیکیورٹی کے سخت انتظامت ،ملازمین کو داخلے ...
پنجاب اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس ,سیکیورٹی کے سخت انتظامت ،ملازمین کو داخلے سے روک دیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کا غیر معمولی نوعیت کا اجلاس آج بلا رکھا ہے 

جس کے لیے اسمبلی کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اسمبلی ملازمین کو بھی اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔

نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے ،مال روڈ کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور ایوان وزیراعلیٰ اور ایوان اقبال سے پنجاب اسمبلی کی طرف جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ مال روڈ کی طرف سے اسمبلی کی جانب جانے والے راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل ہیں،مسلم لیگ ن کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جبکہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک انصاف اور اتحادی جماعت (ق )لیگ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار کے متن میں کہا گیا تھا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی پر اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا۔یاد رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل کر کے آج اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

قومی -الیکشن -پنجاب اسمبلی -علاقائی -پنجاب -