پی ٹی آئی رہنماؤں کا حج 10 لاکھ روپے میں ہونے کا دعویٰ لیکن رواں سال دراصل اخراجات کتنے ہوں گے؟وفاقی وزیر مذہبی امور نے واضح کردیا

پی ٹی آئی رہنماؤں کا حج 10 لاکھ روپے میں ہونے کا دعویٰ لیکن رواں سال دراصل ...
پی ٹی آئی رہنماؤں کا حج 10 لاکھ روپے میں ہونے کا دعویٰ لیکن رواں سال دراصل اخراجات کتنے ہوں گے؟وفاقی وزیر مذہبی امور نے واضح کردیا
سورس: Twitter/@MuftishakoorJUI

  

پشاور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر  برائے مذہبی امور  مفتی عبدالشکور کا کہنا ہے کہ رواں سال حج اخراجات 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے۔یادرہے کہ تحریک انصاف کے رہنمایہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ رواں سال حج    10 لاکھ روپے میں ہوگاجس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی موجودہ حکومت پر تنقید شروع ہوگئی ۔ 

پشاور میں تقدس حرم نبوی کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی  حکومت نے حج اخراجات9  لاکھ 49  ہزار روپے تک پہنچائے۔  سعودی حکومت نے حج اخراجات کا اعلان نہیں کیا لیکن کوشش کریں گے کہ حج اخراجات 9 لاکھ روپے سے کم کریں۔

 کے پی کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  اکرم درانی کا کہنا تھا کہ عمران خان گرفتاری کےخوف سے سی ایم ہاؤس میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو فنڈ زنہیں دے رہی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -